ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ہندوستان - بھوٹان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات:صدر

ہندوستان - بھوٹان کے درمیان مضبوط اور خصوصی تعلقات:صدر

Fri, 16 Dec 2016 23:59:13  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 16/دسمبر(ایس او نیوز آئی این ایس انڈیا) صدر پرنب مکھرجی نے آج کہا ہے کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان ایک خاص قسم کا رشتہ ہے اور یہ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات کی بہترین مثال ہے۔بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیل وانگ چک اور وہاں کی عوام کو ان کے قومی دن پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر نے کہاکہ کئی سالوں سے ہمارے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط ہوئے ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات والے تمام علاقوں میں وسیع تعاون میں تنوع آیا ہے۔انہوں نے بادشاہ کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ ہماری گہری  دوستی آپ کے اور درک گایلپو کی سمجھداری اور عزم کی وجہ سے ہے۔بھوٹان اپنا قومی دن 17/دسمبر کو منا تا ہے۔مکھرجی نے کہاکہ ہندوستان کی حکومت اور ہندوستانی عوام کی جانب سے مجھے آپ کو اور دوست نواز بھوٹان کی عوام کو قومی دن کے موقع پر مبارکباد دیتے ہوئے دلی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔
 


Share: